بلغاریہ میں اتھارویں اسلامی مقابلوں کا اہتمام + تصاویر

IQNA

بلغاریہ میں اتھارویں اسلامی مقابلوں کا اہتمام + تصاویر

13:12 - September 04, 2025
خبر کا کوڈ: 3519099
ایکنا: بلغاریہ کے شہر شومن نے 29 تا 31 اگست 2025ء کو اسلام کی بنیادی دینی معلومات کے 18ویں قومی مقابلے کی میزبانی کی، جو کہ مفتیِ اعظم جمہوریہ بلغاریہ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز، ویب سائٹ مسلمون حول العالم کے مطابق یہ مقابلے نواب دینی مدرسہ میں ہوئے جن میں اس ماہ کے اوائل میں منعقدہ علاقائی ابتدائی مقابلوں کے نمایاں شرکاء نے حصہ لیا۔

یہ مقابلے ایک اختتامی تقریب کے ساتھ مکمل ہوئے جس میں مختلف عمروں اور تعلیمی درجات کے فاتحین کو پُرمسرت ماحول میں ممتاز مذہبی شخصیات اور حکومتی نمائندوں کی موجودگی میں اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں مصطفی حاجی (مفتیِ اعظم بلغاریہ)، ان کے معاونین احمد حسنوف اور بیہجان محمد، نیز ودات احمد (صدر، سپریم کونسل آف مسلمز آف بلغاریا) شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مسعود ممدوف (مفتی شومن)، متعدد علاقائی مفتیان، امیر فلیتی (ڈائریکٹر شعبہ تعلیم دفترِ مفتی)، وزارت تعلیم و ارشاد کے ماہرین، پروفیسر ہریستو ہریستوف (میئر شومن) اور دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں مصطفی حاجی نے زور دیا کہ اسلام بلغاریہ میں زندہ اور فعال ہے اور قرآن کے کورسز نئی نسلوں کو تیار کرتے ہیں تاکہ وہ ذمہ دار شہری بن سکیں اور ملک کے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔

مسعود ممدوف (مفتی شومن) نے شہر شومن کے تاریخی مقام اور دینی تعلیم میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم ایونٹ کی میزبانی ان کے شہر کے لیے باعثِ فخر ہے۔

ودات احمد (صدر سپریم کونسل آف مسلمز) نے بچوں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ زندگی میں کامیابی اور خوشی کا راستہ مذہبی اور مادی پہلوؤں کے درمیان توازن سے گزرتا ہے۔

پروگرام میں قرآنی کورس کی بچیوں کی جانب سے نعتیہ ترانوں کی پیشکش، اور گاؤں دبرن و ریبنوو کے بچوں کی جانب سے ایک مختصر ڈرامائی خاکہ بھی شامل تھا۔

بلغاریہ میں قرآن کے کورسز مسلم برادری کی دینی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کورسز بچوں اور نوجوانوں کو قرآن کی صحیح تلاوت، اس کے معانی کی تفہیم اور اخلاقی و دینی اقدار کو کم عمری ہی سے سیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسے باشعور افراد تیار کرنے میں معاون ہیں جو اپنے معاشرے کی ذمہ داری اٹھا سکیں اور بلغاریہ کے سماجی و ثقافتی ماحول میں متوازن انداز سے اسلام پر عمل کرسکیں۔/

.

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

برگزاری هجدهمین دوره مسابقات دانش پایه اسلام در بلغارستان  + عکس

 

 

4303049

نظرات بینندگان
captcha