ایکنا نیوز، صدی البلد نیوز کے مطابق شیخ ابوالیزید سلامہ، سربراہ عمومی امور قرآن کریم، مراکز الازہر نے اعلان کیا کہ ان پانچ حافظہ طالبات نے ایک ہی نشست میں سورۃ الفاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک قرآن کریم مکمل سنایا۔
محمد الضوینی، نائب شیخ الازہر اور رکن ہیئت علمائے ارشد الازہر نے کہا کہ یہ بابرکت دن الازہر کے محکمہ امور قرآن کی نگرانی میں منایا گیا اور اس سال اس تقریب کا دوسرا ایڈیشن تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد صرف قرآن کی تلاوت نہیں، بلکہ قرآنی و نبوی اقدار کو عام کرنا، ان کو مختلف نسلوں میں راسخ کرنا اور نوجوان نسل کو کلام الٰہی سے جوڑنا ہے تاکہ قرآن ان کے لیے قانونِ حیات، طرزِ زندگی اور مستقبل کا روشن چراغ بنے۔
الضوینی نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ماہِ ربیع الاول میں منعقد ہوا، جو ولادت حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مہینہ ہے؛ وہ نبی جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ساتھ بطور سرچشمہ ہدایت اور روشنی انسانیت کے لیے مبعوث فرمایا۔
انہوں نے زور دیا کہ ختمِ قرآن کی یہ روایت سنتِ نبوی کے تسلسل میں ہے اور اس کا مقصد اسلامی اقدار کو زندہ رکھنا ہے جو ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کرتی رہی ہیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ دوسرا عالمی دن برائے ختم قرآن ازبر 30 اگست 2025 کو احمد الطیب، شیخ الازہر کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں مصر کے اندر اور باہر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس دن حفاظ اپنے اساتذہ یا ان کے معاونین کی موجودگی میں قرآن مکمل ختم اور قراءت کرتے ہیں، اور مصر کے مختلف ادارے، اسلامی ممالک کے مراکز اور بیرونِ ملک الازہر سے وابستہ ادارے اس میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔/
4303536