انڈیا میں بین الاقوامی میلاد الرسول(ص) کانفرنس

IQNA

انڈیا میں بین الاقوامی میلاد الرسول(ص) کانفرنس

7:53 - September 08, 2025
خبر کا کوڈ: 3519118
ایکنا: بین الاقوامی کانفرنسِ بھارت کی ریاست کیرالا کے شہر کالیکوٹ میں مفتیِ اعظمِ ہند کی نگرانی میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز، صدی البلد کے مطابق  یہ کانفرنس ۱۳ ستمبر ۲۰۲۵ کو شیخ ابوبکر احمد، مفتی ہند، کی نگرانی اور "سنی کلچرل سینٹر یونیورسٹی آف انڈیا" کی براہِ راست سرپرستی میں منعقد کی جائے گی۔

اس بین الاقوامی اجلاس میں مختلف ممالک کے علمی اور فکری وفود، نیز مذہبی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، جن میں محمود بہنسی، نائب وزیر اوقاف مصر برائے امورِ تعلیم بھی شامل ہیں۔

اس کانفرنس میں درج ذیل موضوعات پر غور کیا جائے گا:

میلاد النبی(ص) کا کردار اقوام کے درمیان ہمدردی اور بقائے باہمی کے فروغ میں

سیرتِ نبوی کی اخلاقی اقدار اور ان کا موجودہ بحرانوں کے حل پر اثر

اسلامی اداروں کی ذمہ داری کہ وہ پیامبر اسلام(ص) کے مقام کو بطور عالمی انسانی نمونہ متعارف کرائیں

امید کی جا رہی ہے کہ یہ اجلاس بھارت اور بیرونِ ملک سے مختلف طبقات کی وسیع شرکت پر مشتمل ہوگا، اور اس دوران ثقافتی پروگرام، ابتهال اور نعتیہ مشاعرے بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ نبی مکرم اسلام(ص) سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جا سکے۔

مزید یہ کہ کالیکوٹ کانفرنس کو ایک عالمی اسلامی اجتماع کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے جو "سنی کلچرل سینٹر یونیورسٹی آف انڈیا" کے دینِ اسلام کی خدمت، اعتدال پسندی کے فروغ اور نبوی اقدار کی جاودانیت کی تبلیغ میں کردار کو اجاگر کرے گی۔/

برگزاری همایش بین‌المللی میلاد الرسول(ص) در هند

 

 

4303793

نظرات بینندگان
captcha