برطانیہ میں پہلی بار مسلم وزیر داخلہ کا انتخاب

IQNA

برطانیہ میں پہلی بار مسلم وزیر داخلہ کا انتخاب

15:22 - September 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3519127
ایکنا: شبانہ محمود برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیرِ داخلہ مقرر کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ شبانہ محمود (Shabana Mahmood) کو برطانیہ کا وزیرِ داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ برطانیہ کی تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔ یہ تقرری وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی جانب سے کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کے دوران کی گئی، جو نائب وزیراعظم انجلا راینر کے ذاتی مکان سے متعلق ٹیکس اسکینڈل پر استعفیٰ دینے کے بعد عمل میں آئی۔

ذاتی و تعلیمی پس منظر

شبانہ محمود 17 ستمبر 1980 کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔

ان کے خاندانی تعلقات پاکستان کے کشمیر کے علاقے میرپور سے ہیں۔

انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لنکن کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور طلبہ کمیٹی کی سربراہی بھی کی۔

وہ پیشہ ور وکیل ہیں اور غرامتِ پیشہ ورانہ (Professional Indemnity) کے شعبے میں مہارت رکھتی ہیں۔

سیاسی سفر

شبانہ محمود 2010 میں برطانیہ کی ہاؤس آف کامنز کے انتخابات میں بیرمنگھم ـ لیڈی ووڈ نشست سے 10,105 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں۔

وہ روشن آرا علی اور یاسمین قریشی کے ساتھ برطانیہ کی پہلی مسلم خواتین ارکانِ پارلیمنٹ میں شامل ہیں۔

جولائی 2024 میں وہ برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون بنیں جنہوں نے وزیرِ انصاف کا منصب سنبھالا۔

فلسطین پر مؤقف

شبانہ محمود فلسطینی عوام کے حقوق کی حامی ہیں اور ساتھ ہی برطانیہ اور اسرائیل کے تعلقات کو قائم رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیتی ہیں۔

2014 میں انہوں نے اسرائیلی آبادکاریوں کی مصنوعات کی فروخت کے خلاف احتجاج میں شرکت کی، جس پر بعض یہودی حلقوں نے تنقید کی۔

سیاسی اہمیت ان کی یہ تقرری نہ صرف ایک تاریخی پیش رفت ہے بلکہ برطانیہ کی حکومت میں تنوع کی علامت بھی ہے۔ وزیرِاعظم اسٹارمر انہیں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد شخصیت سمجھتے ہیں جو ایک ایسے حساس منصب کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جہاں قانونی سختی اور انسانی حقوق کا تحفظ ساتھ ساتھ چلتا ہے۔/

 

4303883

نظرات بینندگان
captcha