دوسری بین الاقوامی «جهان قرآن» نمائش ماسکو میں

IQNA

دوسری بین الاقوامی «جهان قرآن» نمائش ماسکو میں

9:09 - September 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519162
ایکنا: دوسری بین الاقوامی نمائش "جہانِ قرآن" قطر کے تعاون سے روس کے دارالحکومت ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز-  الرایہ نیوز کے مطابق یہ نمائش جمعہ، 12 ستمبر 2025 (21 ستمبر) کو ماسکو کی جامع مسجد میں افتتاح ہوئی۔ اس موقع پر روس کے مفتیِ اعظم اور روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کے دینی امور کے سربراہ شیخ راویل عین الدین، روس میں قطر کے سفیر احمد بن ناصر بن جاسم آل ثانی اور قطر و تاتارستان کی وزارتِ اوقاف کے کئی عہدیدار شریک ہوئے۔

مفتیِ روس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نمائش ’جہانِ قرآن‘ نہ صرف نزولِ قرآن کی کہانی کو بیان کرتی ہے اور اس کی حفاظت کی دعوت دیتی ہے بلکہ عربی خوشنویسی کی عظمت اور تلاوتِ قرآن کی روحانی قوت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ یہ نمائش امن، رحمت اور عدل کی ابدی و اعلیٰ قدروں کو عوام کے دلوں میں راسخ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کے دینی امور کے ادارے اور قطر کی وزارتِ اوقاف و امور اسلامی کا یہ تعاون روحانی سفارتکاری کی ایک مثال ہے، جو قوموں کو متحد کرتا ہے، اعتماد کو بڑھاتا ہے اور امن کے مقصد کی خدمت کرتا ہے۔

شیخ راویل عین الدین نے واضح کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں امتِ مسلمہ کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ اللہ کی کتاب سے وابستگی صحت اور سعادت عطا کرتی ہے اور انسان کے لیے راہِ ہدایت کو روشن کرتی ہے۔

اس کے بعد قطری قاری اور مبلغ شیخ عبدالرشید شیخ صوفی نے قرآن کی فضیلت کے موضوع پر خطاب کیا اور شرکاء نے جامع مسجد ماسکو میں نماز جمعہ ادا کی۔

یاد رہے کہ یہ نمائش قطر اور روسی فیڈریشن کے درمیان ثقافتی اور دینی تعاون کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ اس کی دوسری قسط 6 اکتوبر 2025 (14 اکتوبر) تک جاری رہے گی اور ماسکو، ساراتوف، سارانسک اور قازان کے شہروں میں اس کے پروگرام ہوں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس نمائش کا پہلا دور نومبر 2024 میں صرف ماسکو میں منعقد کیا گیا تھا۔/

 

4305127

ٹیگس: نمائش ، قرآن ، ماسکو
نظرات بینندگان
captcha