مجمع ملک فہد میں قرآن کے دو نئے تراجم کی رونمائی

IQNA

مجمع ملک فہد میں قرآن کے دو نئے تراجم کی رونمائی

9:30 - September 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3519190
ایکنا: ادارہ اشاعت و نشر قرآنِ "ملک فہد" میں قرآن کے دو نئے تراجم کی رونمائی کی گئی۔

ایکنا نیوز، شاہد الان نیوز کے مطابق سعودی وزیر برائے امورِ اسلامی و تبلیغات اور  ملک فہد پبلیکیشن کے نگران، شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مدینہ میں اس ادارے کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں ان تراجم کی رونمائی کی۔

ان دو تراجم کے بعد، مجمع ملک فہد کی جانب سے قرآن کے کل تراجم کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے جو مختلف عالمی زبانوں میں شائع کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 35 تراجم گزشتہ سات سال کے دوران وزیرِ امورِ اسلامی کی نگرانی میں مکمل ہوئے ہیں جو قرآن کی خدمت اور اس کے پیغام کو دنیا کی مختلف قوموں تک ان کی زبانوں میں پہنچانے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

شیخ عبداللطیف آل شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ قرآن کے تراجم سعودی حکومت کی قرآن سے خصوصی وابستگی اور مسلمانوں کی خدمت کی عکاسی کرتے ہیں تاکہ دنیا بھر کے مسلمان مختلف زبانوں میں قرآن کو پڑھ اور سمجھ سکیں۔

اسی دوران، وزیر نے ادارے میں دو ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

پہلا منصوبہ ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا آغاز ہے جو صارفین کو وسیع تر خدمات اور تعاملی سہولیات فراہم کرے گا۔

دوسرا منصوبہ جدید پرنٹنگ، اسمبلنگ اور ڈیجیٹل بائنڈنگ مشینوں کی تنصیب ہے، جس سے پیداوار کی رفتار، کارکردگی اور معیار میں اضافہ ہوگا۔

ادارہ چاپ و نشر قرآن "ملک فہد" دنیا کا سب سے بڑا مرکز ہے جو قرآن مجید کی اشاعت و تقسیم کے لیے مختص ہے۔ یہ مرکز 30 اکتوبر 1984 کو مدینہ میں قائم کیا گیا تھا اور آج سعودی عرب کے اہم ترین دینی و ثقافتی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

اس مرکز نے مختلف قراءتوں کے ساتھ صحیح قرآنی نسخوں کی اشاعت اور تقسیم میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر اسلامی ممالک میں۔ اس کا بنیادی مشن قرآن کو متواتر روایات کے مطابق چھاپنا اور پھیلانا ہے جنہیں علمائے اسلام اور ماہرینِ علومِ قرآنی کی منظوری حاصل ہے۔

قرآن کی طباعت کا عمل نہایت باریک بینی سے انجام پاتا ہے: خطاط کے تیار کردہ نسخے کو حرف بہ حرف اور لفظ بہ لفظ جانچ کر منظور شدہ متن سے ملایا جاتا ہے، اور یہ کام کمیٹیِ علمی نگرانی انجام دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معروف قاریانِ عالمِ اسلام کی تلاوتوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔

چاپ کے نظام میں کئی مراحل پر نگرانی شامل ہے: ابتدائی جانچ، طباعت کے دوران نگرانی، اور پھر آخری نسخے کا معائنہ۔

اس کے ساتھ قائم مرکزِ ترجمہ قرآن کریم کو مختلف زبانوں میں منتقل کرنے کا فریضہ انجام دیتا ہے تاکہ وہ مسلمان جو عربی زبان نہیں جانتے، قرآن کو بہتر طور پر سمجھ سکیں، یہ اقدام رسولِ اکرم ﷺ کی اس ہدایت کے مطابق ہے کہ اللہ کا پیغام تمام انسانوں تک پہنچایا جائے۔/

 

4305913

نظرات بینندگان
captcha