الازهر کی جانب سے قرآنی ایپ تیار

IQNA

الازهر کی جانب سے قرآنی ایپ تیار

18:54 - October 03, 2025
خبر کا کوڈ: 3519251
ایکنا: الازہر سے وابستہ مراکز کے تعاون سے قرآنِ کریم کی ایک تعلیمی ایپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد قرآن کی خدمت ہے۔

ایکنا کے مطابق  یہ ایپلیکیشن "قاری الکترونیکی قرآن" کے عنوان سے احمد الطیب، شیخ الازہر کی سرپرستی اور محمد عبدالرحمن الضوینی، معاونِ الازہر کی نگرانی میں لانچ کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد الازہر کی طرف سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے قرآن اور اس کی تعلیمات کی خدمت کرنا ہے۔

یہ ایپلیکیشن الازہر سے وابستہ اداروں کے پروگرامنگ ماہرین کی ایک ٹیم نے تیار کی ہے۔ اس کا بنیادی ہدف طلبہ اور اساتذہ کے لیے قرآن کریم کی صحیح تلاوت کو آسان بنانا ہے۔

الازہر کے محکمہ امورِ قرآن نے اس ایپلیکیشن کا تکنیکی جائزہ لیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تلاوت کی دقت، مواد کی درستی، تجوید کے قواعد کی مطابقت اور قرآن کی درست ریکارڈنگ کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔

یہ ایپلیکیشن ایک مؤثر تعلیمی ذریعہ ہے جو قرآن کریم کی صحیح اور واضح تلاوت کو یقینی بنا کر اندرون و بیرونِ الازہر قرآنی تعلیم کے عمل کو سہارا دے گی۔

یہ منصوبہ الازہر کے اس عزم کے تحت شروع کیا گیا ہے کہ دینی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے، تاکہ درست اسلامی اقدار کو مستحکم کیا جا سکے اور قرآنِ کریم کی حفظ و تلاوت میں آسانی فراہم کی جا سکے۔/

 

4308001

نظرات بینندگان
captcha