مراکش میں پہلا اسمارٹ قرآنی پلیٹ فارم کا قیام

IQNA

مراکش میں پہلا اسمارٹ قرآنی پلیٹ فارم کا قیام

5:02 - October 12, 2025
خبر کا کوڈ: 3519301
ایکنا: مراکش میں قرآنِ کریم کی تلاوت اور حفظ کے مقابلوں کی تنظیم و انتظام کے طریقۂ کار میں ایک نئی انقلابی پیشرفت کے طور پر پہلا ڈیجیٹل و اسمارٹ پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے۔

ایکنا نیوز،  febrayer.com کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے، یہ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کامیابی ہے جو روحانیت کو ڈیجیٹل ترقیات کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے۔

یہ منفرد اقدام قرآنی مسابقات کے شعبے میں ایک معیاری تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے، جس سے یہ مقابلے روایتی طریقوں سے آگے بڑھتے ہوئے اپنے روحانی و دینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے جدید ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی معیاروں کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

معاذ بوشَغْل، جو اس پلیٹ فارم کے سافٹ ویئر انجینئر اور ڈیزائنر ہیں، نے وضاحت کی کہ یہ پلیٹ فارم صرف شرکاء کی رجسٹریشن تک محدود نہیں، بلکہ قرآنی حفظ و تلاوت کے مقابلوں کی تنظیم اور انتظام کے نظام میں ایک حقیقی انقلاب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نظام جدید، متحرک اور خودکار ڈیزائن کے ذریعے مقابلوں کے تمام مراحل ، ابتدائی رجسٹریشن سے لے کر مختلف مرحلوں، جانچ اور حتمی فیصلوں تک کو پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں منظم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم ایک جامع اور ذہین نظام کی حیثیت رکھتا ہے جو مقابلوں کے ہر مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بناتا ہے، تمام قرآنی شائقین کے لیے دستیاب ہے، اور ایک آسان اور رواں تجربہ فراہم کرتا ہے۔

بوشغل کے مطابق، یہ پلیٹ فارم ان تمام تکنیکی چیلنجز کے لیے جدت پر مبنی حل پیش کرتا ہے جن کا سامنا روایتی قرآنی مقابلوں کے منتظمین اور شرکاء کو ہوتا ہے۔ یہ نظام بڑی تعداد میں شرکاء کے مؤثر انتظام کو ممکن بناتا ہے اور یکساں اور شفاف جانچ کے معیار کے ذریعے تمام شرکاء کے لیے انصاف اور مساوات کو یقینی بناتا ہے۔

مزید برآں، یہ پلیٹ فارم انتخاب اور اخراج کے مراحل کو تیز تر کرتا ہے، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جغرافیائی یا زمانی پابندیوں کے بغیر شرکت کی سہولت دیتا ہے، جس کے نتیجے میں شرکت کی شرح میں اضافہ اور قرآنِ کریم کے حفظ کے مقابلوں میں منصفانہ مسابقت کو فروغ حاصل ہوگا۔/

 

4309971

ٹیگس: مراکش ، قرآنی ، حفظ
نظرات بینندگان
captcha