ریاض نمائش میں حرمین شریفین کی قرآنی مصنوعات

IQNA

ریاض نمائش میں حرمین شریفین کی قرآنی مصنوعات

7:40 - October 15, 2025
خبر کا کوڈ: 3519321
ایکنا: متولی مسجدالحرام و مسجدالنبی ﷺ نے ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2025 میں اپنی شرکت ایک منفرد ڈیجیٹل اسٹال کے ساتھ مکمل کی، جسے 20 ہزار سے زائد زائرین نے دیکھا اور سراہا۔

ایکنا نیوز- عاجل نیوز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے اس ڈیجیٹل اسٹال میں اپنی نمایاں ٹیکنالوجی اختراعات اور جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پیش کیے، جنہیں قرآنِ کریم کی خدمت اور زائرانِ حرمین کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، 20 ہزار سے زیادہ زائرین نے اس اسٹال کا مشاہدہ کیا اور وہاں پیش کیے گئے ڈیجیٹل مواد اور جدید فنی پروگرامز کو سراہا، جن کا مقصد قرآنِ کریم کی خدمت اور اس کے عالمی پیغام کو فروغ دینا تھا۔

اس دوران حرمین شریفین کے امور کی صدارت نے 10 ہزار سے زیادہ مصاحف (قرآنِ کریم کے نسخے) اور مختلف اشاعتی مواد زائرین میں تقسیم کیا۔ اس اسٹال میں متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پیش کیے گئے، جن میں خاص طور پر تفاعلی پلیٹ فارم "الفاتحہ" شامل تھا، جو صارفین کو سورۂ فاتحہ کی درست تلاوت اور تجوید کی تعلیم مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم آسان انٹرفیس، کثیراللسانی رپورٹنگ اور 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن دستیاب سہولت فراہم کرتا ہے۔

مرکزِ تلاوتِ قرآنِ دیجیتال حرمین شریفین نے بھی اپنی خصوصی قرآنی تعلیمی پلیٹ فارم کی نمائش کی، جو سائنسی طریقہ تدریس کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ یہ نظام تلاوت، لحن اور حفظ کی تربیت ایک منتخب قرآنی اساتذہ کی نگرانی میں فراہم کرتا ہے، اور ایک اعلیٰ سطحی نگرانی کا نظام بھی رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، ڈیجیٹل اسٹال میں "قاصد" پورٹل اور تولیتِ حرمین شریفین کی علمی اشاعتیں بھی پیش کی گئیں، جو مسجدالحرام اور مسجدالنبی ﷺ کے عالمی پیغام کو اجاگر کرتی ہیں — یعنی علم، ایمان اور خدمتِ ضیوفِ الرحمن کا فروغ۔

وزارتِ مذہبی امورِ سعودی عرب کے مطابق، حرمین شریفین کی شرکت اس ادارے کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ قرآنِ کریم کے عالمی پیغام کو نمایاں کرے، فنی و علمی اختراعات کو بڑے ثقافتی فورمز میں پیش کرے، اور اعتدال، رہنمائی اور خدمت کی اقدار کو عام کرے۔

استقبال از محصولات قرآنی حرمین شریفین در نمایشگاه کتاب ریاض

 

ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ 2025
2
اکتوبر (10 محرم) کو نعرے "ریاض پڑھتا ہے" کے تحت جامعہ امیرہ نوره بنت عبدالرحمن میں شروع ہوا، اور 11 اکتوبر (19 محرم) کو اختتام پذیر ہوا۔
یہ میلہ 25 ممالک کے 2000 سے زائد ناشران کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا اور اپنے 10 روزہ فکری و ثقافتی پروگرام کے بعد عالمِ عرب کے سب سے بڑے اور اہم ترین ادبی و ثقافتی میلوں میں سے ایک کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کر گیا۔/

 

4310637

نظرات بینندگان
captcha