پاکستان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

ایرانی ججز کے ساتھ

پاکستان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

7:55 - October 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519327
ایکنا: ایرانی ثقافتی کونسل کی تجویز اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے تعاون سے، پاکستان میں قرآن کے بین الاقوامی مقابلے دسمبر میں ہوں گے۔

ایکنا نیوز، اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے محکمۂ اطلاعات و عوامی رابطہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قاری صداقت علی، جو پاکستان کے پہلے بین الاقوامی قرآن کریم مقابلے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، نے اسلام آباد میں ایرانی ثقافتی کونسل کے دفتر کا دورہ کیا اور مجید مشکی، ایران کے ثقافتی نمایندے، سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں مقابلوں کے انتظامی و عملی امور کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قاری صداقت علی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی ترقیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران قرآن و علومِ قرآنی کے مختلف شعبوں میں ایک ممتاز اور پیشرو ملک ہے۔ انہوں نے کہا: ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک جج ان مقابلوں میں دیگر اسلامی ممالک کے ججز کے ساتھ شریک ہو۔ ہمیں امید ہے کہ ایرانی قاری بھی اس مقابلے میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گا۔

ایرانی ثقافتی اتاشی مجید مشکی نے حکومتِ پاکستان کے اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: قرآنی محافل کے انعقاد میں پاکستانی عوام کا جوش و شوق پوری اسلامی دنیا میں بے مثال ہے۔ ہم ہمیشہ دیکھتے آئے ہیں کہ پاکستان کے عوام قرآن سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔ ہماری امید ہے کہ یہ بین الاقوامی مقابلے  'پاکستان قرآن انعام'  مستقبل میں عالمِ اسلام کے اہم ترین قرآنی بین الاقوامی پروگراموں میں شمار ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی ثقافتی کونسل کی تجویز اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کے تعاون سے، ایران کو ان مقابلوں میں ایک جج کی نشست دی گئی ہے، جو رواں سال آذر (دسمبر) کے اوائل میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔/

 

4310855

نظرات بینندگان
captcha