شرم الشیخ معاہدہ جنگ بندی کی امید

IQNA

مفتی هند:

شرم الشیخ معاہدہ جنگ بندی کی امید

7:59 - October 16, 2025
خبر کا کوڈ: 3519328
ایکنا: یہ معاہدہ غزہ میں تباہ کن جنگ کے خاتمے اور انصاف، مساوات اور پُرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر علاقے کی بحالی کے لیے امید کی کرن ہے۔

ایکنا کے مطابق، صدی البلد نے خبر دی ہے کہ شیخ ابوبکر احمد، مفتیٔ ہند نے شرم الشیخ میں ہونے والے اس امن معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، جو حال ہی میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نگرانی میں، ۳۰ سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں کی موجودگی میں دستخط ہوا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا: یہ معاہدہ غزہ کی افسوسناک جنگ کے خاتمے اور اس علاقے کی تعمیر نو کے لیے ایک نئی امید کی کرن ہے، جو انصاف، برابری اور پُرامن بقائے باہمی کی بنیادوں پر قائم ہو۔

مفتی ہند نے مصر کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی جن کے نتیجے میں فریقین کے درمیان یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا:

شرم الشیخ معاہدہ صرف ایک سیاسی دستاویز نہیں، بلکہ ایک انسانی اور اخلاقی پیغام ہے جو بین الاقوامی تعلقات میں اخلاقی اقدار کو دوبارہ زندہ کرتا ہے۔ یہ معاہدہ ثابت کرتا ہے کہ عقل و دانش کی آواز توپوں کی گھن گرج سے زیادہ بلند ہے، اور پائیدار امن صرف انصاف اور مظلوموں کو اُن کے حقوق کی بحالی سے حاصل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کا پہلا مرحلہ، جس میں فوری جنگ بندی، اسرائیلی افواج کی پسپائی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی شامل ہے، اس بات کی علامت ہے کہ عالمی برادری غزہ کے عوام کی مسلسل تکالیف ختم کر کے وہاں معمولاتِ زندگی بحال کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔

شیخ ابوبکر احمد نے اجلاس میں شریک قطر، ترکی، اردن، سعودی عرب، امارات، ہندوستان اور انڈونیشیا جیسے اہم اسلامی و علاقائی ممالک کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی موجودگی عالمی سطح پر فلسطینی عوام کے ساتھ انسانی ہمدردی اور تباہ کن جنگوں کی مخالفت میں مشترکہ موقف کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور فلسطین اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

اپنے بیان کے اختتام پر مفتی ہند نے زور دیا کہ: اسلام امن کا دین ہے، اور تمام انبیاء کا پیغام ہمیشہ انسانوں کے درمیان محبت، رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی دعوت رہا ہے۔

یاد رہے کہ پیر، ۲۱ اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں، حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان فائر بندی کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی، مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دستخط کیا۔ تاہم، فریقینِ تنازعہ — حماس اور اسرائیل  میں سے کوئی بھی نمائندہ اس تقریب میں موجود نہیں تھا۔/

 

4310885

نظرات بینندگان
captcha