عراق؛ «النور» مقابلوں میں ٹاپ یونیورسٹیز کی حوصلہ افزائی

IQNA

عراق؛ «النور» مقابلوں میں ٹاپ یونیورسٹیز کی حوصلہ افزائی

7:06 - October 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3519335
ایکنا: عراق کی العمید یونیورسٹی میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے "النور" میں شریک ممتاز جامعات اور جج کمیٹی کے اعزاز میں تقریبِ تقدیر منعقد کی گئی۔

ایکنانیوز کے مطابق، یہ مقابلہ عراق کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق کے طلبہ سرگرمیوں کے نگران و سائنسی جائزہ شعبے کے زیرِ اہتمام اور روضہ مبارکِ عباسیہ کی سرپرستی میں 20 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہوا۔

تقریب میں عراق کی آٹھ بہترین جامعات اور تین بین الاقوامی جامعات کو اُن کی نمایاں کارکردگی اور مؤثر شرکت کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ اسی طرح، جج کمیٹی کے اراکین کو بھی مقابلے کے کامیاب انعقاد اور شرکاء کی کارکردگی کے منصفانہ جائزے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں روضہ مبارکِ عباسیہ کے قرآن علمی مجمع کے نمائندے، العمید یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام، وزارتِ تعلیم کے نمائندگان، شریک جامعات کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

اختتامی مرحلے میں بین الاقوامی طلبہ کا تحریری امتحان لیا گیا، جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔ مختلف شعبوں میں آٹھ عراقی جامعات اور تین بین الاقوامی جامعات کو فاتح قرار دیا گیا۔

مقابلہ اس طرح اختتام پذیر ہوا کہ عراق کی آٹھ بہترین جامعات کو برتری کے یادگاری مجسمے (تندیس) اور تین بین الاقوامی جامعات کو تقدیری تندیسیں پیش کی گئیں، تاکہ اُن کی غیرمعمولی کارکردگی اور قرآنی سرگرمیوں میں مؤثر شرکت کو سراہا جا سکے۔/

 

4311210

نظرات بینندگان
captcha