قزاقستان بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی نے میدان مار لیا

IQNA

قزاقستان بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی نے میدان مار لیا

8:03 - October 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519338
ایکنا: فہد بن محمد الشامی، جو سعودی عرب کی نمائندگی کر رہے تھے، نے قازقستان میں منعقد ہونے والے دوسرے بین الاقوامی قرآن حفظ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایکنانیوز کے مطابق، قازقستان نے اعلان کیا کہ فہد بن محمد الشامی، جو سعودی وزارتِ امورِ اسلامی، دعوت و ارشاد کے نمائندہ تھے، نے دارالحکومت آستانہ کی جامع مسجد میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی حفظِ قرآن مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔

ان مقابلوں میں 21 ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا۔ مصر کے نمائندہ صالح محمد موسی تہامی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

صالح تہامی نے اس کامیابی کو "اللہ کی عنایت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سالوں کی محنت، استقامت اور قرآن سے وابستگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی اچانک نہیں ملی بلکہ یہ لمبے عرصے کی جدوجہد، خاندان اور دوستوں کی حمایت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

مصر کے وزیرِ اوقاف اسامہ الازہری نے بھی صالح تہامی کو مبارکباد دی اور کہا کہ مصر ہمیشہ اپنے باصلاحیت بیٹوں کی آواز کے ذریعے، جو قرآن کا پیغام ملک اور بیرونِ ملک پہنچاتے ہیں، دنیا کو حیران کرتا رہے گا۔

قازقستان میں یہ دوسرا بین الاقوامی قرآن مقابلہ 22 سے 25 مهر 1404هـ شمسی تک منعقد ہوا، جو وسطی ایشیا کے اہم اور نئے قرآنی پروگراموں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ مقابلے میں 22 ممالک کے ممتاز حفاظ نے شرکت کی، اور یہ صرف حفظِ قرآن کے شعبے میں منعقد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نمائندگی حجت‌الاسلام سید علی حسینی (استان قم) نے کی، جنہیں سازمان اوقاف و امور خیریه کے مرکز امور قرآنی اور دبیرخانہ کمیته اعزام و دعوت از قاریان کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا، تاہم وہ کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔

یہ مقابلے قازقستان کے قومی دن اور ادارہ دینی مسلمانانِ قازقستان کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیے گئے۔/

 

4311346

نظرات بینندگان
captcha