«سبحان قاری» ‌النور مقابلوں میں دوم پوزیشن

IQNA

«سبحان قاری» ‌النور مقابلوں میں دوم پوزیشن

8:06 - October 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519339
ایکنا:سبحان نے عراق میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرآنی مقابلے "مسابقۃ‌النور" میں شرکت کرتے ہوئے قرائتِ تحقیق کے شعبے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ایکنا نیوز، ریڈیو قرآن کی اطلاعات کے مطابق، بین الاقوامی قرآنی مقابلہ برائے طلبہ "مسابقۃ‌النور" عراق کے مقدس شہر کربلا میں العمید یونیورسٹی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں ایران، عراق، تیونس، نائجیریا، لبنان اور دیگر ممالک کی 60 یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔

ایران کی نمائندگی سبحان قاری اور امیرحسین اللہ‌وردی (دانشگاه تہران) نے کی۔ ان میں سے سبحان قاری نے قرائت تحقیق کے شعبے میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ امیرحسین اللہ‌وردی نے حفظِ قرآن کریم کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

«سبحان قاری» رتبه دوم مسابقه‌النور را دریافت کرد

 

قابل ذکر ہے کہ سبحان قاری ریڈیو قرآن کے معروف پروگراموں کے میزبانوں میں سے ایک ہیں۔/

 

4311326

نظرات بینندگان
captcha