روسی قرآنی مقابلوں میں قمی قاری کا اعزاز

IQNA

روسی قرآنی مقابلوں میں قمی قاری کا اعزاز

6:14 - October 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519348
ایکنا: اسحاق عبدالهی، صوبہ قم کے ممتاز قاری نے روس میں منعقدہ 23ویں بین‌المللی قرآن کریم مقابلوں میں تلاوتِ قرآن کے شعبے میں پہلا مقام حاصل کر لیا۔

ایکنانیوز قم کے مطابق، یہ مقابلے 15 سے 18 اکتوبر (23 تا 26 مهر) کو ماسکو میں منعقد ہوئے۔

اسحاق عبدالهی، جو حرم حضرت معصومہؑ اور مسجد جمکران کے قاری و مؤذن ہیں، کو کمیٹی برائے اعزام و دعوت قاریان کی جانب سے ان عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی خوبصورت اور دقیق قراءت کے ذریعے پہلا انعام جیتا۔

گزشتہ سال وہ چھیالیسویں قومی قرآن مقابلے میں، جو سازمان اوقاف و امور خیریه کی جانب سے منعقد ہوا، تحقیقی قراءت (قرائت تحقیق) کے شعبے میں پانچواں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

اسحاق عبدالهی قرآن کے استاد ہیں اور بسیج اور ہلالِ احمر کے ملکی سطح کے مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔

مزید برآں، انہوں نے روضۂ حضرت معصومہؑ کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے بین‌المللی قرآن کریم مقابلہ "جائزۂ کربلا" میں قراءت تحقیق کے شعبے میں چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔/

 

4311492

نظرات بینندگان
captcha