اردن میں پرانے اور فرسودہ قرآنی نسخوں کی مرمت سازی

IQNA

اردن میں پرانے اور فرسودہ قرآنی نسخوں کی مرمت سازی

5:32 - November 19, 2025
خبر کا کوڈ: 3519515
ایکنا: اردن کے صوبہ طفیلہ کی اوقاف انتظامیہ نے اس صوبے میں پرانے اور فرسودہ قرآنِ مجید کے نسخوں کو جمع کرنے اور ان کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

ایکنا نیوز، روزنامہ الدستور نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ طفیلہ کی اوقاف انتظامیہ نے اپنے شعبہ مساجد کے ذریعے 26 آبان کو پرانے، خراب اور ٹوٹے پھوٹے قرآن مجید کے نسخوں کو جمع کرنے اور قابلِ استعمال نسخوں کی مرمت کا مقامی منصوبہ آغاز کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت وہ قرآن کے نسخے جو قابلِ استعمال نہیں رہے، ان کے ساتھ شرعی اصولوں کی مکمل پابندی کرتے ہوئے احترام کے ساتھ مناسب کارروائی کی جائے گی۔

لؤی الذنیبات، جو صوبہ طفیلہ کے اوقاف ڈائریکٹر ہیں، نے اس بارے میں بتایا: یہ ایک قومی منصوبہ ہے جس کے ذریعے طفیلہ کے 200 سے زائد مساجد سے پرانے، خراب یا پھٹے ہوئے قرآن مجید کے نسخے جمع کیے جائیں گے تاکہ ان کا ریکارڈ تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے قرآن مجید اس حالت میں ہیں کہ پڑھنے کے قابل نہیں رہے، اسی لیے انہیں شرعی ضابطوں کے مطابق احترام کے ساتھ تلف کیا جائے گا۔

الذنیبات نے کہا: اس منصوبے کا بنیادی مقصد کتابِ خدا کی تعظیم اور اس کی کسی بھی طرح کی بے ادبی کو روکنا ہے۔ اگر کوئی نسخہ بہتر حالت میں ہوا تو اس کی مرمت اور جلدسازی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ ایک مقررہ نظام الاوقات کے تحت ایک ہفتے تک صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا اور اس میں شعبہ مساجد، مؤذن، ائمہ اور مسجد کمیٹیاں باہمی تعاون سے حصہ لے رہی ہیں۔

آخر میں انہوں نے بتایا کہ اوقاف کی ایک ٹیم صوبے کی تمام مساجد اور متعلقہ مراکز سے پرانے اور خراب قرآن مجید اور دیگر دینی کتابیں جمع کر چکی ہے، جنہیں شرعی اصولوں کے مطابق کارروائی کے لیے متعلقہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔/

 

4317607

نظرات بینندگان
captcha