بلغاریہ میں مسجد جامع نو کا افتتاح

IQNA

بلغاریہ میں مسجد جامع نو کا افتتاح

17:32 - November 20, 2025
خبر کا کوڈ: 3519522
ایکنا: بلغاریہ کی «مسجد جامع نو» کا افتتاح کیا گیا جہاں تقریب میں ترک وزیر ثقافت بھی شریک تھے۔

ایکنا نیوز، خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق بلغارستان کی "مسجد جامع نو"، جو بالکان کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے، ۱۴۰۰ مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اور ۱۲۰۰ نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔

بلغارستان کے جنوب مشرق میں واقع شہر کرجالی کے ضلع کاردژالی (Kardzhali) میں گزشتہ روز ۲۷ آبان کو ایک باقاعدہ سرکاری تقریب کے دوران "مسجد جامع نو" کا افتتاح کیا گیا، جس میں ترکی کے وزیر ثقافت و گردشگری محمد نوری ارسوی نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں ترکی کے وزیرِ نوجوانان و کھیل عثمان آشقین باک، نائب صدر اے کے پارٹی ظفر سیراکایا، سربراہِ امورِ دینی صافی آرپاگوش اور ترکی کے متعدد دیگر اعلیٰ حکام اور معاونین بھی شریک تھے۔

اپنے خطاب میں وزیرِ ثقافت و گردشگری محمد نوری ارسوی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسجد نہ صرف ایک عبادت گاہ ہے، بلکہ ایک روحانی، ثقافتی اور سماجی مرکز کے طور پر بھی خطے کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم علامت ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ترکی اور بلغارستان کے دوستانہ اور تعاو‌نی تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد ۱۴۰۰ مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اور ۱۲۰۰ نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی سہولت فراہم کر سکتی ہے۔ اس مسجد میں متعدد سہولیات موجود ہیں، جن میں قرآن کریم کی تعلیم کے کورسز، کانفرنس ہال اور مختلف سرگرمیوں کے لیے مخصوص مقامات شامل ہیں، جو اسے خطے کی مسلم کمیونٹی کی خدمت کے لیے ایک نمایاں مرکز بناتے ہیں۔

دوسری جانب، امور دینی کے سربراہ صافی آرپاگوش نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ "مسجد جامع نو" بالکان کی اہم ترین مساجد میں سے ایک ہے اور یہ نہ صرف عبادت کے لیے، بلکہ علم، سماجی ہم آہنگی، وفاداری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم مرکز ثابت ہوگی۔/

 

4317844

نظرات بینندگان
captcha