انڈونیشیاء کی جانب سے آستانہ حسینی کی کارکردگی کی تعریف

IQNA

انڈونیشیاء کی جانب سے آستانہ حسینی کی کارکردگی کی تعریف

9:46 - December 07, 2025
خبر کا کوڈ: 3519608
ایکنا: "دیدیک آیکو بوجیانتو" عراق میں انڈونیشیا کے نئے سفیر نے آستانہ حسینی کی جانب سے انڈونیشیا کی بڑی مساجد اور دینی اداروں میں قرآنی پروگراموں اور محفلوں کے انعقاد کو خراج پیش کیا۔

ایکنا نیوز- عراق سے موصولہ خبر کے مطابق، آستانہ مقدس حسینی کے قرآنی امور کے مشیر شیخ حسن المنصوری، مرکز دفاع و حکمت و ثقافت "بینہ" کے سربراہ شیخ علی القرعاوی اور مرکز بین‌المللی تبلیغ قرآنی آستانہ حسینی کے ناظرین منتظر المنصوری اور محمدباقر المنصوری نے بغداد میں انڈونیشی سفارتخانے میں انڈونیشیا کے نئے سفیر دیدیک آیکو بوجیانتو سے ملاقات کی۔

انڈونیشیا کے سفیر نے قرآنی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران انڈونیشیا میں آستان حسینی کی وسیع قرآنی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی قرآنی مرکز کی ان کوششوں کی تعریف کی جن کے تحت انڈونیشیا کی بڑی مساجد اور دینی اداروں میں قرآن کی تعلیم، قرآنی پروگراموں اور محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر کے مطابق ان سرگرمیوں نے انڈونیشیا کے عوام پر مثبت اثرات ڈالے ہیں اور انڈونیشیا اور عراق کے عوام کے مابین محبت اور تعلق کے رشتوں کو مضبوط کیا ہے۔

قرآنی وفد نے اس ملاقات میں بوجیانتو کو کربلا معلی کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ وہ آستانِ حسینی کے شرعی متولی اور تولیت سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اس مبارک بارگاہ کے ثقافتی و خدماتی منصوبوں کا قریب سے مشاہدہ کر سکیں۔/

 

4321059

نظرات بینندگان
captcha