قرآنی ججز سے وزیر اوقاف الجزایر کی ملاقات

IQNA

قرآنی ججز سے وزیر اوقاف الجزایر کی ملاقات

8:18 - January 06, 2026
خبر کا کوڈ: 3519755
ایکنا: وزیر مذہبی امور الجزایر نے ایکیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ججز سے ملاقات کی ہے۔

ایکنا نیوز، اخبار الایام نیوز کے مطابق یہ ملاقات وزارت کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ طاہر بن زاہر بن مسعود بن سعید العزوانی (وزارتِ اوقاف و مذہبی امور عمان کے شعبۂ قرآن کے ڈائریکٹر) اور شیخ محمد فہد خاروف (شام سے تعلق رکھنے والے قرآنی قراءات، تفسیر اور علومِ قرآن کے استاد) شریک تھے۔

یہ ملاقات ان دونوں شخصیات کی الجزائر میں منعقد ہونے والے اکیسویں بین الاقوامی حفظ و تلاوتِ قرآن مقابلے کی جیوری کمیٹی میں شرکت کے سلسلے میں ہوئی۔ دونوں جج صاحبان نے قرآنِ کریم کی خدمت کے میدان میں الجزائر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بین الاقوامی مقابلے کے کردار اور مقام کو قرآنی اقدار کے فروغ اور اشاعت کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔

اس موقع پر یوسف بلمہدی، وزیرِ مذہبی امورِ و اوقاف الجزائر نے جج حضرات کے لیے خوشگوار قیام اور اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کامیابی کی دعا کی، جبکہ مہمانوں نے الجزائر کے عوام کی گرمجوش میزبانی اور حسنِ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

اکیسویں بین الاقوامی حفظ و تلاوتِ قرآن مقابلہ (جائزۂ الجزائر) وزیرِ مذہبی امورِ و اوقاف یوسف بلمہدی کی نگرانی میں باقاعدہ طور پر شروع ہوا، جس میں ۴۸ ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ مقابلے ویڈیو کانفرنسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اور دور سے، الجزائر کے بیرونِ ملک سفارت خانوں، قونصل خانوں اور سفارتی مشنوں کی سطح پر منعقد کیے گئے، جو ایک بین الاقوامی جیوری کمیٹی کی نگرانی میں ہوئے۔ اس کمیٹی میں الجزائر سے چار، شام سے ایک اور عمان سے ایک جج شامل تھے۔

ان مقابلوں کا ابتدائی مرحلہ گذشتہ ہفتے تک جاری رہا، جس کے دوران مختلف ممالک سے ۲۰ شرکاء کو منتخب کیا گیا تاکہ وہ واقعۂ اسراء و معراج کی مناسبت سے منعقد ہونے والے حتمی مرحلے میں مقابلہ کر سکیں۔/

 

4327061

نظرات بینندگان
captcha