کوفہ میں بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلہ

IQNA

کوفہ میں بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلہ

7:04 - February 02, 2026
خبر کا کوڈ: 3519878
ایکنا: کوفہ یونیورسٹی، دارالقرآن آستانہ مقدسِ حسینی کے تعاون سے جامعات کے طلبہ کے لیے بین الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد کرے گی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلے 27 سے 29 اپریل 2026ء  تک منعقد ہوں گے۔ اسی سلسلے میں کوفہ یونیورسٹی کے ایک وفد نے دارالقرآن آستانہ مقدسِ حسینی کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس وفد کی سربراہی رزاق عبدالامیر الطیار، ڈائریکٹر مرکزِ تعلیمِ بالغاں (سنٹر فار کنٹینیونگ ایجوکیشن) کوفہ یونیورسٹی، کر رہے تھے۔ وفد میں جامعات کے طلبہ کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی ابتدائی کمیٹیاں بھی شامل تھیں، جو 27 تا 29 اپریل 2026ء کو کوفہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے جا رہے ہیں۔

کوفہ یونیورسٹی کے مرکزِ قانونی جامعاتی تعلیم کے ڈائریکٹر علی طالب نے اس موقع پر بتایا کہ شیخ خیرالدین علی الہادی، سربراہ دارالقرآن آستانہ مقدسِ حسینی، ان کے معاونین، اور وسام نذیر الدلفی، سربراہ مرکزِ میڈیا قرآنِ آستان، نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران مقابلوں کے انعقاد کے طریقۂ کار، شرکاء کے قیام و طعام کے انتظامات، مقابلوں کے اوقات، ججز کمیٹیوں کے کام کے طریقے، نیز نگرانی اور انتظامی کمیٹیوں کی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس ملاقات میں کوفہ یونیورسٹی میں ان مقابلوں کے پہلے بین الاقوامی ایڈیشن کے انعقاد کے دو مرحلوں پر مشتمل خاکے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ پہلا مرحلہ (ابتدائی) عراق کی تمام جامعات کے ساتھ اسلامی ممالک اور دیگر عرب ممالک کی بعض جامعات کی شرکت سے منعقد ہوگا، جبکہ حتمی مرحلہ میں 10 ممالک اور عراق کی 10 جامعات حصہ لیں گی۔

تشخیصی مرحلے کے بعد مقابلے کوفہ یونیورسٹی کے اندر منعقد کیے جائیں گے، جبکہ یہ قرآنی ایونٹ مقررہ شیڈول کے مطابق روضۂ مبارکِ امام حسینؑ میں اختتام پذیر ہوگا۔

آخر میں علی طالب نے مقابلوں سے متعلق باقی ماندہ تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ اجلاسوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسی نشستیں اس بابرکت بین الاقوامی قرآنی مقابلے کی کامیابی میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔/

 

4331334

نظرات بینندگان
captcha