پورٹ سعید قرآنی مقابلوں میں مصری قراء کی عمدہ کارکردگی

IQNA

پورٹ سعید قرآنی مقابلوں میں مصری قراء کی عمدہ کارکردگی

9:24 - February 04, 2026
خبر کا کوڈ: 3519894
ایکنا: نویں بین الاقوامی حفظِ قرآن اور مذہبی نغموں کا مقابلہ «پورٹ سعید» اختتام پذیر ہوا جس میں مصر کے نمائندوں نے تینوں شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایکنا نیوز- البوابہ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مصر کے شہر پورٹ سعید میں منعقد ہونے والے نویں بین الاقوامی حفظِ قرآن اور مذہبی نغموں اور تواشیح مقابلے کی اختتامی تقریب بروز مسجد عباسی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پورٹ سعید کے گورنر محب حبشی، مصری حکام، علماء اور بڑی تعداد میں دینی و انتظامی شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ مقابلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

حفظِ قرآن (دو روایتوں کے ساتھ) کے شعبے میں احمد علی یوسف سیف (مصر) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ابراہیم ادریس ابراہیم (لیبیا) دوسرے اور جہاد متعب المالکی (سعودی عرب) تیسرے نمبر پر رہے۔

حسنِ صوت کے شعبے میں خالد ناصر صباح (مصر) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مرشد سالنداب (فلپائن) دوسرے اور فلاح زلیف (عراق) تیسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح مناجات و تواشیح کے شعبے میں محمد یاسر (مصر) نمایاں رہے اور پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ حمزہ القاسمی (مراکش) دوسرے اور مجد غمدان (یمن) تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ نویں بین الاقوامی حفظِ قرآن اور ابتهال مقابلہ دس تیس جنوری کو شروع ہوا تھا، جس میں ۳۰ ممالک سے تعلق رکھنے والے ۴۲ حفاظ قرآن اور مناجات خوان نے شرکت کی۔ اس مقابلے کو عظیم مصری قاریِ قرآن شیخ محمود علی البنّاؒ کی ماندگار خدمات کے اعتراف میں انہی کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

یہ قرآنی تقریب پورٹ سعید گورنریٹ کی مکمل سرپرستی میں منعقد ہوئی، اور منتظمین نے بھرپور کوشش کی کہ اسے اس انداز سے منعقد کیا جائے جو عالمی سطح پر اہلِ قرآن کی حمایت میں مصر کے ممتاز قرآنی مقام کے شایانِ شان ہو۔

 

4332048

نظرات بینندگان
captcha