
ایکنا نیوز- عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اس ذریعے نے وضاحت کی کہ یہ کتاب دراصل دہشت گرد ابو مصعب الزرقاوی (عراق میں القاعدہ کے سابق سربراہ) کی تقاریر کا خلاصہ ہے۔
اس نے بتایا کہ یہ کتاب ادلب میں قائم "نقش" پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے کتاب میلے میں پیش کی جانے والی تھی۔
سکیورٹی ذریعے کے مطابق، کتاب میلے میں اس کتاب کی نمائش نے اس حوالے سے وسیع پیمانے پر تنازع کھڑا کر دیا کہ ایسے مواد پر مناسب نگرانی موجود نہیں جو نسلی و فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت انگیزی کو ہوا دیتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کی نمائش روکنے کے لیے فوری سکیورٹی مداخلت ضروری سمجھی گئی۔
دمشق بین الاقوامی کتاب میلے میں اس کتاب کی نمائش متوقع تھی جو ابو مصعب الزرقاوی کی طرف منسوب ہے؛ وہی شخص جو عراق میں القاعدہ کا سربراہ رہا اور جسے داعش جیسے دہشت گرد گروہ کی ابتدائی بنیاد رکھنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور جس نے خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ اپنایا۔
یہ بین الاقوامی کتاب میلہ 5 سے 16 فروری 2026ء (16 سے 27 بہمن) تک منعقد ہو رہا ہے، جس میں کتاب دوستی سے وابستہ افراد اور مختلف ممالک کے اشاعتی ادارے شریک ہوتے ہیں۔/
4332346