
ایکنا نیوز- آستانہ عباسی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ادارے سے وابستہ قرآنی مرکز کے نائب سربراہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو آستانہ عباسی کی تازہ ترین اشاعتوں، علمی جرائد اور قرآنی مواد سے روشناس ہونے کا موقع ملا، نیز انہوں نے اسٹال کے متنوع پروگراموں میں شرکت بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹال کے پروگراموں میں "قرآنی ننھا مقابلہ‘"، امامِ زمانہ (عج) کے نام خط لکھنے کا شعبہ، قرآنی سوالات کے جوابات میں شرکت اور حضرت ابوالفضل العباسؑ کے پرچم کے حصول کے لیے قرعہ اندازی میں حصہ لینا شامل تھا۔
اسی طرح خطاطی کی ورکشاپ کو بھی نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی، جہاں شرکاء نے قرآنِ کریم کی آیات اور رسولِ اکرم ﷺ اور اہلِ بیتؑ کے احادیثی متون کو خوشخط انداز میں تحریر کیا۔
التمیمی نے تاکید کی کہ یہ شرکت قرآنی کمپلیکس کی علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد علمی و ثقافتی فعالیتوں کی تقویت اور سرپرستی میں مجمع کے کردار کو نمایاں کرنا اور عراق کے اندر و بیرونِ ملک جامعات اور دینی اداروں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔/
تصاویر:




4337037