الازهر مجازی تلاوت کی بھرپور پذیرائی

IQNA

الازهر مجازی تلاوت کی بھرپور پذیرائی

7:29 - May 03, 2026
خبر کا کوڈ: 3520173
ایکنا: جامعہ الازہر کے مجازی مرکز برائے قراتِ قرآن، جس نے حال ہی میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے، کو مصر کے سینئر قراء کی جانب سے بھرپور استقبال اور وسیع شرکت حاصل ہوئی ہے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی "قاہرہ 24" کے مطابق ابو الیزید سلامہ، ڈائریکٹر جنرل امورِ قرآنِ کریم الازہر نے اس حوالے سے کہا کہ مجازی مرکزِ قراءتِ قرآن ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو روایت اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے، اور اس کے ذریعے ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ طلبہ اور عوام کو ممتاز قراء اور علماء کی رہنمائی میں قرآن کی تلاوت کا موقع فراہم کیا جائے۔

اس مرکز کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں مصر کی قرآن نظرثانی کمیٹی کے ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی، جن میں شیخ حسن عبدالنبی عراقی (کمیٹی کے نمائندہ)، عبدالکریم صالح (کمیٹی کے سربراہ) اور بشیر دعبس (جامعہ الازہر کی فیکلٹی آف قرآن کے شعبہ قراءات کے سربراہ اور نظرثانی کمیٹی کے رکن) شامل تھے۔

اس پروگرام میں الازہر کے وہ نوجوان قراء بھی شریک ہوئے جنہوں نے بین الاقوامی محافل میں مصر کا نام روشن کیا ہے اور جو جامع مسجد الازہر میں امامت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں، جن میں محمد احمد حسن، جڑواں قراء "حسن و حسین حسام" اور شیخ محمد احمد حسن شامل ہیں، جنہوں نے تلاوتِ قرآن پیش کی۔

مرکز کے ذمہ داران نے تمام قرآن سے محبت رکھنے والوں اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے آئندہ پروگراموں سے استفادہ کے لیے اس مجازی پلیٹ فارم سے منسلک ہوں اور فراہم کردہ لنک کے ذریعے اس میں شامل ہوں۔/

 

4349870

نظرات بینندگان
captcha