عراق سے 23 هزار زائرین حج کے لیے سرزمین وحی کی جانب روانہ

IQNA

عراق سے 23 هزار زائرین حج کے لیے سرزمین وحی کی جانب روانہ

9:20 - May 05, 2026
خبر کا کوڈ: 3520180
ایکنا: عراق کے محکمہ ہوائی اڈہ جات و سرحدی گزرگاہوں کے ڈائریکٹر نے زمینی حج سفر کو مکمل طور پر فضائی سفر میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 23 ہزار عراقی حجاج ملک کے مختلف ہوائی اڈوں سے سرزمینِ وحی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ایکنا نیوز-  عراقی خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق سینکڑوں عراقی حجاج گزشتہ روز بغداد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تاکہ حج کے مناسک ادا کر سکیں۔

محکمہ کے ڈائریکٹر کاظم لعیبی نے بتایا کہ اب تمام زمینی سفر ختم کر کے حج کے لیے صرف فضائی سفر اختیار کیا گیا ہے، اور مجموعی طور پر 23 ہزار حجاج عراقی ہوائی اڈوں سے روانہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ گزشتہ دو دنوں میں بغداد ایئرپورٹ سے 3 پروازیں روانہ ہوئیں، جبکہ بصرہ ایئرپورٹ سے 8 پروازیں بھیجی گئیں۔ دیگر ہوائی اڈوں سے بھی حجاج کی روانگی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسی طرح عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر میثم الصافی نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے شروع ہونے والی 100 پروازیں اربیل، سلیمانیہ، بغداد، نجف اشرف اور بصرہ کے ہوائی اڈوں سے براہِ راست مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔/

 

4350139

نظرات بینندگان
captcha