«قرآن؛ حقیقت اور حکمرانی» نشست سلسلے کا اہتمام

IQNA

«قرآن؛ حقیقت اور حکمرانی» نشست سلسلے کا اہتمام

6:08 - May 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3520217
ایکنا: قرآن، حقیقت اور حکمرانی کے عنوان سے بین الاقوامی نشستوں کا سلسلہ معاشرے کے نظم و نسق میں وحیانی اصولوں کی وضاحت کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، اسلامی ثقافت و تعلقات تنظیم کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معاشرے کے انتظام و انصرام میں وحیانی بنیادوں کی تشریح اور اعلیٰ طرزِ حکمرانی کا نمونہ پیش کرنے کے مقصد سے بین الاقوامی مرکزِ قرآن و تبلیغ، جو ادارہ ثقافت  تعلقات اسلامی سے وابستہ ہے کے زیر اہتمام «قرآن؛ حقیقت و حکمرانی» کے عنوان سے بین الاقوامی نشستوں کا سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ عظیم علمی و فکری پروگرام جولائی کے وسط تک جاری رہے گا اور عصرِ حاضر میں «حقیقتِ قرآن» اور «حکمرانی کے ڈھانچوں» کے باہمی تعلق کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ایک جامع کوشش ہے۔

ان نشستوں میں انڈونیشیا، بوسنیا، سیرا لیون، تھائی لینڈ، پاکستان، لبنان اور جنوبی افریقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مراکز فعال طور پر شریک ہیں، جبکہ عالمِ اسلام کے دانشور اور ماہرین عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قرآنی حل اور رہنمائی پر تبادلۂ خیال کریں گے۔/

 

4352123

نظرات بینندگان
captcha