صہیونی « پرچم ریلی» امت اسلامئ کے قلب پر حملہ ہے

IQNA

جهاد اسلامی:

صہیونی « پرچم ریلی» امت اسلامئ کے قلب پر حملہ ہے

6:14 - May 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3520218
ایکنا: محمد الحاج موسی نے مسجدِ اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے اور نام نہاد «فلیگ مارچ» کے ردِعمل میں ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایکنا نیوز-  فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق محمد الحاج موسیٰ نے کہا کہ صہیونیوں کی کھلی جارحیت، جس کے ذریعے مسجدِ اقصیٰ کو نام نہاد «فلیگ مارچ» کے تحت نشانہ بنایا گیا، امتِ مسلمہ کے قلب اور اس کی عزت و وقار پر حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی رژیم کا یہ اقدام دنیا کی تمام اقوام اور بیدار قوتوں کو ان کی تاریخی ذمہ داری کے سامنے کھڑا کرتا ہے تاکہ وہ یہودیانے کے منصوبے کے مقابلے میں مقدسات کا تحفظ کریں۔

تحریک کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قدس کا دفاع صہیونی منصوبے کے مقابلے کے لیے ایک بنیادی ستون اور ایک جامع شرعی و قومی فریضہ ہے۔ قابض قوتوں کی اس شہر پر غلبہ حاصل کرنے کی کوششیں ہماری قوم کی استقامت کے سامنے ناکام ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قابض رژیم کے منصوبوں کے مقابلے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور دوٹوک اعلان کرتے ہیں کہ قابض رژیم کی دہشت گردی نہ تو ہماری قوم کے عزم کو توڑنے میں کامیاب ہوگی اور نہ ہی قدس کی حقیقت کو مسخ کر سکے گی، جو امت کی گردن پر ایک امانت کے طور پر باقی رہے گی۔/

 

4352252

نظرات بینندگان
captcha