«تفسیر قرآن مستشرقین کے مطالعات میں» کتاب کی اشاعت

IQNA

«تفسیر قرآن مستشرقین کے مطالعات میں» کتاب کی اشاعت

7:20 - May 17, 2026
خبر کا کوڈ: 3520221
ایکنا: کتاب “تفسیرِ قرآن در مطالعاتِ مستشرقین” عراق کے شہر کربلاء میں آستانہ مقدس عباسی کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کتاب میں مشرق شناس دانشوروں کی جانب سے قرآنی متن کی قراءت اور تفسیر میں کی گئی مداخلتوں کا علمی و تجزیاتی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ کتاب آستانہ مقدس عباسی کی نئی مطبوعات میں شامل ہے، جسے شیخ حسین الزین نے عربی زبان میں تحریر کیا ہے۔

آستانہ عباسی کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور سے وابستہ اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے نگران سید ہاشم المیلانی نے کہا کہ یہ کتاب ان متعدد مصادر کا جائزہ اور وضاحت پیش کرتی ہے جن میں مشرق شناسوں نے قرآنی متن کی تفسیر میں مداخلت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان آراء کو تنقیدی اور تجزیاتی انداز میں پرکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کی اشاعت اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی اس علمی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے تحقیقی اور فکری کاموں کی ترویج ہے جو فکری اور قرآنی علوم کو مضبوط بنانے اور علمی و جامعاتی تحریک کی حمایت میں اہم کردار ادا کریں۔

اس سے قبل بھی اسلامی اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے “ترجمۂ قرآن نزد مستشرقین؛ تنقیدی مطالعے” کے عنوان سے ایک اور کتاب شائع کی تھی، جس میں عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد ماہر محققین نے شرکت کی تھی۔

یہ کتاب قرآن کریم کے اہم یورپی تراجم پر تنقیدی مباحث پر مشتمل ہے، جن کا مقصد ان تراجم کی فنی، اسلوبی اور معنوی کمزوریوں کو واضح کرنا اور غلطیوں کی اصلاح کے لیے تجاویز پیش کرنا ہے۔

کتاب میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ قرآنِ کریم کا ترجمہ ایسے اصول و ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے جو کلامِ وحی کے تقدس، اس کی وحیانی خصوصیات، اعجاز اور تبلیغی پہلو کو محفوظ رکھ سکے۔/

 

4352420

نظرات بینندگان
captcha