ایکنا ،

iqna

IQNA

ٹیگس
تہران( ایکنا) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود اور شہزادہ محمد بن نائف کو جمعہ کی صبح رائل گارڈز نے گھروں سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3507344    تاریخ اشاعت : 2020/03/08

تہران( ایکنا)دہلی کے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ان کے درد اور پریشانیوں کو سمجھیں گے۔
خبر کا کوڈ: 3507343    تاریخ اشاعت : 2020/03/08

تہران( ایکنا) ایران کی اعلی ثقافتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت جب دنیا کرونا وائرس سے برسر پیکار ہے ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ عدم رواداری اور انتہا پسندی کی بیماری نے پوری دنیا کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے-
خبر کا کوڈ: 3507342    تاریخ اشاعت : 2020/03/07

تہران( ایکنا) ایس یو سی کے سربراہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ یا ملک ایسے ظلم و ستم کی حمایت نہیں کرتا، مغربی دنیا اور مسلمان ممالک کو نہتے بھارتی مسلمانوں کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 3507341    تاریخ اشاعت : 2020/03/07

تہران( ایکنا) سانحہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 30 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ بیسیوں زخمی ہیں۔ کابل میں عبدالعلی مزاری شہید کی برسی کے اجتماع پہ اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہاں انتہائی اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات موجود تھیں۔ خودکش حملے کے وقت عبداللہ عبداللہ، کریم خلیلی اور سابق صدر حامد کرزئی موقع پہ موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3507339    تاریخ اشاعت : 2020/03/07

تہران( ایکنا) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے اندر اومان کی صدارت میں عرب لیگ کے 153ویں اجلاس نے مسئلۂ فلسطین کے کسی بھی عادلانہ سیاسی حل کے بغیر خاتمے کی کھل کر مخالفت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ اسلامی مزاحمتی محاذ اور فلسطینی آزادی کی تحریکوں کو مدد فراہم کرنیکا ایک قانونی راستہ ہے۔ عرب لیگ کے اس اجلاس میں تمام ممالک، اداروں، کمپنیوں اور زندہ ضمیر انسانوں سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہر قسم کے تعاون کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی منصوبے "صدی کی ڈیل" کی ایک مرتبہ پھر بھرپور مذمت بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3507338    تاریخ اشاعت : 2020/03/07

تہران( ایکنا) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوؤں کی بالادستی چاہنے والی مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اور بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3507337    تاریخ اشاعت : 2020/03/06

تہران( ایکنا) المیادین کو دیئے گئے انٹرویو میں حماس کے مرکزی رہنما نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر مبنی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی ایک مرتبہ پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی محاذ کو مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل تھا۔ انہوں نے اسرائیل کیطرف سے جہاد اسلامی فلسطین اور حماس کے درمیان اختلافات کے بیج بوئے جانے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطرات ابھی ٹلے نہیں تاہم غزہ کا متحدہ مزاحمتی محاذ مشترکہ دشمن کے مقابلے میں اپنی پوری قوت کے ساتھ ڈٹا رہیگا۔
خبر کا کوڈ: 3507336    تاریخ اشاعت : 2020/03/06

تہران( ایکنا) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ایرانی سپریم لیڈر کیطرف سے بھارتی مسلمانوں کی نسل کُشی کی مذمت پر مبنی بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان امام خامنہ ای کے اس ردعمل کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ (بھارتی مسلمانوں کی منظم قتل و غارت کے) اس خطرناک مسئلے پر (امت مسلمہ کیطرف سے) ایک متفقہ موقف سامنے آنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ: 3507335    تاریخ اشاعت : 2020/03/06

تہران( ایکنا) رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ دنوں میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام اور انکے حق میں روا رکھی جانے والی انتہا پسندی کی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 3507333    تاریخ اشاعت : 2020/03/06

تہران( ایکنا) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اولیاء اللہ کے چاہنے والے امن پسند ہیں، جو دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 3507331    تاریخ اشاعت : 2020/03/06

تہران(ایکنا)سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 3507321    تاریخ اشاعت : 2020/03/04

تہران(ایکنا)ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ طالبان نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں بہتر سوچا ہے، طالبان کی افغانستان میں موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا۔
خبر کا کوڈ: 3507320    تاریخ اشاعت : 2020/03/04

تہران( ایکنا)متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کو ساڑھے 7 ٹن وزنی امدادی سامان پہنچا دیا۔
خبر کا کوڈ: 3507318    تاریخ اشاعت : 2020/03/04