طالبان نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں پاکستان کو اطلاع دی تھی، اوریا مقبول جان کا دعویٰ

IQNA

طالبان نے کلبھوشن یادیو کے بارے میں پاکستان کو اطلاع دی تھی، اوریا مقبول جان کا دعویٰ

9:08 - March 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507320
تہران(ایکنا)ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ طالبان نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں بہتر سوچا ہے، طالبان کی افغانستان میں موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا۔

کے مطابق تجزنہ نگار اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہے طالبان نے ہی پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان کے خلاف سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ طالبان نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں بہتر سوچا ہے، طالبان کی افغانستان میں موجودگی کا فائدہ پاکستان کو ہی ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طالبان اور امریکہ مذاکرات پر ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں پاکستان نے اپنا کردار ادا کرکے ایک مثبت پیغام دیا ہے، کیونکہ طالبان نے ہمیشہ پاکستان کے فائدے کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کو فائدہ پہنچانا چاہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن کو گرفتار کروانے میں بھی طالبان نے اپنا کردار ادا کیا تھا، طالبان نے ہی پاکستان کو کلبھوشن کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دی تھی، جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا. اس لئے ان کی افغانستان میں موجودگی پاکستان کے لئے نہایت مفید ہے۔

848239

نظرات بینندگان
captcha