بین الاقوامی گروپ : موریطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوان کی جانب سے فیس بک پر پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کے بعد اس ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Anadolu Agency "کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ "محمد الشیخ اولد محمد" نامی اس جوان نے حال ہی میں فیس بک پر اپنے ایک مقالے میں رسول اسلام حضرت محمد(ص) کی توہین کی ہے ۔
اس کے بعد موریطانیہ کے ایک روزنامے نے بھی اس توہین آمیز مقالے کو شائع کیا جس کے بعد احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے ۔
مذکورہ جوان کے اہل خانہ نے اس گستاخ رسول(ص) کو عاق کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے رسول گرامی (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔
1351262