ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ mosaiquefmکے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے منعقد ہونے والی اس نمائش کے دوران آنحضرت(ص) کے ساتھ منسوب مختلف آثار من جمل ؛ لباس ، موئے مبارک ، ذاتی استعمال کی چیزوں کو نمائش کے لیے رکھا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ان آثار کو گزشتہ روز لبنان سے تیونس لایا گیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس نمائش میں رکھے گئے رسول کریم(ص) سے منسوب آثار کو دیکھنے کے لیے نمائش کا دورہ کرے گی ۔
نمائش کے منتظم عبد الرؤف دبیش نے اس بیان کے ساتھ کہ ان آثار کو لبنان سے لایا گیا ہے کہا : یہ تاریخی آثار عثمانی بادشاہ "عبد الحمید ثانی" کے دور میں لبنان منتقل کیے گئے تھے ۔
1357847