ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "النشرة" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مصر کے مفتی اعظم "الشوقی" نے خیال ظاہر کیا : اس ریفرنڈم میں شرکت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے کیونکہ اس قانون کی منظوری کے بعد ملک کے حالات بہتر اور سیاست میں بیشتر استحکام پیدا ہوگا.
الشوقی نے بنیادی آئین کے اسلام مخالف ہونے اور اسلام پسندوں کو ملکی سیاست سے برکنار کرنے پر مشتمل دعووں کو رد کرتے ہوئے اعلان کیا : مصر کا نیا آئین اسلامی شریعت کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے ۔
1358883