ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے شام کی سرکاری نیوز ایجنسی "سانا" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۴ جنوری کو شامی صدر بشار اسد نے دمش اور اس کے نواح کی مساجد ، سکولوں اور مختلف مذہبی اماکن میں تبلیغی امور کے حوالے سے فعالیت کرنے والی خواتین کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا : مذہبی ادارے اخلاقی اقدار کی تبین و ترویج کے ذریعے تکفیری فکر کے مقابلے اور ملک میں امن و امان برقرار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
انہوں اسلام کی تبلیغ کے حوالے سے خواتین کے فعال کردار کو سہراتے ہوئے مزید کہا : ہر شخص کا قومی فریضہ ہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران ملک میں جن چیزوں کو تباہ و برباد کیا گیا ہے ان کی اصلاح اور احیا کے لیے ہر ممکن تگ و دو کرے ۔
1359560