ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے معا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے بعض سیکورٹی ذرائع نے پر اسرار طور پر مرنے والے دہشت گرد ماجد الماجد کے ایک اور ساتھی کو گرفتار کیے جانے کے بارے میں اطلا ع دی ہے ۔
ذرائع نے اعلان کیا : لبنانی فوج نے بقاع کے علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک کے بارے میں گمان کیا جاتا ہے کہ یہ شخص سعودی دہشت گرد ماجد الماجد کا قریبی ساتھی اور عبد اللہ عزام نامی دہشت گرد گروپ کا رکن ہے ۔
1359920