ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے وزیر اوقاف و مذہبی امور محمد مختار جمعہ نے مصری نژاد قطر کے سرکاری مفتی شیخ قرضاوی کی جانب سے مصری حکومت کے خلاف حالیہ موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ الازیر پر زور دیا ہے کہ اسلامی تحقیقاتی کونسل سے قرضاوی کی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور الازہر کی طرف سے ان کو دی گئی تمام تعلیمی ڈگریوں کو باطل قرار دیا جائے ۔
انہوں نے مصری ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگوکے دوران حکومت مصر کے خلاف قرضاوی کے حالیہ نفرت آمیز بیانات اور ملک کے بنیادی آئین کے لیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
1361322