ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس العربی کی رپورٹ کے مطابق عنقریب داعش کی جانب سے ترکی کے مختلف شہروں من جملہ ؛ غازی عنتاب ، شانلی اورفہ اور ہتائی جیسے دیگر صوبوں میں بم دھماکے کیے جائیں گے ۔
مذکورہ روزنامے نے داعش کی جانب سے دھماکوں کے لیے c4 بارودی مواد پر مشتمل بم استعمال کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے : داعش ان صوبوں کے حساس ترین مقامات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
اسی طرح شامی حکومت کے مخالف ذرائع کے مطابق گزشتہ پیر کو شام - ترک سرحد کے قریب واقع جیلفہ غوزہ نامی گزرگاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں دہشت گرد گروپ داعش ملوث تھا ۔
1362460