ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق داعش نے "الخنساء" اور "ام الریان" کے نام سے خواتین کے دو عسکری ونگ تشکیل دیئے ہیں اور ان میں رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت عام بھی دی گئی ہے ۔
شامی حکومت کے مخالف گروپوں سے وابستہ کچھ سائیٹوں نے لکھا ہے کہ داعش کی جانب سے ۱۸ سے ۲۵ سالہ غیر شادی شدہ خواتین کو ان عسکری ونگز میں شامل ہونے کے لیے دعوت دی گئی ہے جن کو ماہانہ شامی کرنسی کے مطابق ۲۵ ہزار لیرے (تقریبا ۲۰۰ ڈالر) تنخواہ دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ ان دو دستوں کا کام الرقہ کی سڑکوں پر گاڑیوں کے ذریعے گشت کرنا اور خواتین کی تلاشی کے لیے مختلف جگہوں پر قائم کیے گئے تفتیشی مراکز کو کنٹرول کرنا ہے ۔
1370015