ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "iqsaweb" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس "قرآن ؛ تاریخی حقائق" ، "قرآن کریم کے ادبی ، موضوعاتی اور زبانی پہلؤوں کا جائزہ" ، "قرآن و سنت اور مسیحیوں کی مقدس کتاب" ، "قرآنی مطالعات ؛ روش شناسی اور ہرمونیٹیک " اور "سورہ مدثر ، کہف ، مریم اور غاشیہ کا شان نزول" جیسی مختلف نشستوں پر مشتمل ہوگی ۔
ان نشستوں کے دوران مربوط موضوعات کے بارے میں قرآنی مفکرین اور اساتید اظہار خیال کریں گے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ قرآنی فاؤنڈیشن نے ان نشستوں میں شرکت کے خواہشمند افراد کو فاؤنڈیشن کی ویب سائیٹ کے ذریعے نام اندراج کرنے کی دعوت دی ہے ۔
1373056