ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے براثا نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے اعلی سیکورٹی ذرائع نے لیبیا اور مصر کے سرحدی علاقوں میں اخوان المسلمین سے وابستہ تکفیری عناصر کی جانب سے "مصر اور لیبیا میں اسلامی حکومت کا قیام" کے نام سے نئی دہشت گرد جماعت کی تشکیل کے بارے میں خبر دی ہے ۔
ذرائع نے تاکید کی ہے کہ انور شحاتہ نامی دہشت گرد اس گروپ کی قیادت کررہا ہے جس کو مصری عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائی گئی ہے ۔
مصری حکومت کی اخوان المسلمین اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف کاروائیوں نے ان افراد کو سرحدی علاقوں کی طرف فرار کرنے پر مجبور کر دیا ہے جہاں یہ مختلف دہشت گرد جماعتوں من جملہ النصرہ فرنٹ اور داعش کی مدد سے دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔
1375046