
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " lemonde " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ امبایکی مرکزی افریقہ کا دوسرا بڑا شہر ہے جس میں نسلی فسادات سے پہلے تقریبا ۳ ہزار مسلمان زندگی بسر کر رہے تھے لیکن انتہا پسند مسیحیوں کے حملوں کی وجہ سے یہ لوگ شہر چھوڑ کر دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں ۔
"صالح دیدو" نامی شخص اس وقت شہر میں زندگی بسر کرنے والا واحد مسلمان شہری ہے جس نے مسیحیوں کی جانب سے دھمکیوں کے باوجود اپنے گھر اور شہر کو نہیں چھوڑا ہے ۔
صالح دیدو نے روزنامہ لوموند کے ساتھ گفتگو کے دوران خیال ظاہر کیا : میں اسی شہر میں پیدا ہوا اور اسی میں پلا بڑھا ہوں میں اپنے شہر سے محبت رکھتا ہوں اور کبھی اس کو چھوڑ کر کسی دوسری جگہ نہیں جاؤں گا ۔
1375129