ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " On Islam " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ پیرس میں مقیم مسلمانوں کے وکیل اور مذکورہ یونین کے صدر "صمیم بولاکی" نے اعلان کیا : ہم ابھی سے یہ بات جانتے ہیں کہ عدالت دیگر ادیان سے مربوط مقدموں کی مانند اس مقدمے کو بھی سنجیدگی سے نہیں لے گی ۔
انہوں نے کہا : حکومت مسلمان شہریوں کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کرے جیسا دیگر ادیان کے پیروکاروں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ روزنامہ اب تک کئ دفعہ پیغمبر اسلام(ص) ، قرآن اور اسلام کے بارے میں توہین آمیز مواد شائع کرچکا ہے جس پر مسلمانوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔
1377105