ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " IINA " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ارکان نیوز اینجسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے روہینگیا کے ایک ہزار سے زائد مسلمان کسی جرم اور مقدمے کے بغیر ملک کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ان پانچ سالوں کے دوران برمی حکومت نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور اس وقت ان کی حالت زار کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے روہینگیا کے ٦ افراد پر وحشیانہ تشدد کے بارے میں بھی خبریں ملی ہیں یہ افراد خریداری کے لیے جیسے ہی روہینگیا سے باہر نکلے پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا اور بغیر کسی جرم کے ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جیل میں ڈال دیا ہے ۔