ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کتاب قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے حوالے سے ایران کے سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی گفتگو کے مختلف حصوں پر مشتمل ہے ۔
اسی طرح اس کتاب میں امام حسین (ع) اور قیام کربلا ، حضرت امام مہدی (عج) ، اسلامی انقلاب ، دشمن کی شناخت ، وحدت اسلامی ، اسلامی بیداری اور پیشرفت جسیے موضوعات کے بارے میں رہبر معظم کے نقطہ نظر کو پیش کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ خانہ فرہنگ کی طرف سے عربی زبان کے قارئین کے لیے "امام خامنہ ای" اور "امام خمینی(رہ)" کے عنوان سے دیگر دو کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں ۔
1379372