یورپین یونین کے رکن ممالک سے جنگ کے لیے شام جانے والے والے افراد کی برھتی ہوئی تعداد نے ان ملکوں کے حکام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے لیکن یہ پریشانی مسلمان جوانوں کی حفاظت اور انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے ان کو منحرف کرنے کے بارے میں نہیں ہے ۔
اس وقت یورپین ممالک کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ایسے جوان ہیں جو مغربی ثقافت میں پروان چڑھنے کے باوجود جہاد کا شوق رکھتے ہیں اگرچہ کہ مختلف انتہا پسند جماعتیں ان افراد کو جہاد کے نام پر شام روانہ کر رہی ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے لیکن یہ جوان جہاد پر مکمل ایمان رکھتے ہیں اور ایک اہم ترین اسلامی حکم کے عنوان سے اس کے پابند ہیں ۔
1379652