نائیجیریا میں شدت پسندوں نے اسکول پرحملہ کرکے 59 طالب علموں کو قتل کردیا

IQNA

نائیجیریا میں شدت پسندوں نے اسکول پرحملہ کرکے 59 طالب علموں کو قتل کردیا

22:56 - February 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1380590
بین الاقوامی گروپ : نائیجیریا میں شدت پسندوں نے ریاست یوبی کے ایک اسکول پر حملہ کر کے 59 طالب علموں کو قتل جب کہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)  نے  الجزیرہ  نیوز  نیٹورک  کے  حوالے  سے  نقل  کرتے  ہوئے  کہا  ہے  کہ بوکو حرم شدت پسند گروپ کے اہلکاروں نے نائیجیریا کی ریاست یوبی میں بنی یادی کے گورنمنٹ کالج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 59 طلبا یا تو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا یا پھر جلا کر راکھ کر دیا گیا جب کہ درجنوں طالب علم زخمی بھی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ قریبی علاقوں سے زخمی طلبہ کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بوکو حرم شدت پسندوں نے کالج کی 24 عمارتوں بشمول اسٹاف کوارٹرز کو مکمل طور پر جلا دیا۔
نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے کالج پر حملے میں طالب علموں کی ہلاکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کو انتہائی مایوس کن اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
1380172

نظرات بینندگان
captcha