ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Anadolu Agency " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ادارے نے "برما ؛ روہینگیا کے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ " کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ میں ایسے حقائق کا انکشاف کیا ہے جن کے مطابق برما کی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی میں انتہا پسند بوذیوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔
ادارے کے ڈائریکٹر "متیو اسمیتھ" کہتے ہیں : حکومت نے روہینگیا کے مسلمانوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے دو سے زائد بچے پیدا کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے ۔
اسی طرح شادی اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے مسلمانوں کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے ۔
1380277