ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " oic-oci " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل "ایاد امین مدنی" نے ایک بیان کے ذریعے بوکو حرام نامی دہشت گرد گروپ کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائیجیرین حکام سے اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کی اور اعلان کیا : اسلامی ممالک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے نائیجیریا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
1380850