ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " On Islam " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس خاتون نے ایک ہفتے کے دوران شیکاگو کے شہر لیک کینٹی میں تقریبا ۲۲ اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات جن میں مساجد اور کلیسا بھی شامل ہیں ، کو نشانہ بنایا ہے ۔
شیکاگو کی کونسل آف اسلامک آرگنائزیشنز کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج "ایمن عبد الحلیم" نے کہا : شیکاگو کے مسلمان شہری اس کیس کی مکمل تحقیقات کرانے اور مجرم کو گرفتار کرنے پر مقامی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : دین دشمنی پر مبنی ان حملوں کا اصل ہدف مختلف ادیان کے پیروکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا تھا لیکن اس کی سوچ کے برعکس یہ حملے مختلف ادیان کے پیرکاروں کے درمیان اتحاد کا باعث بنے ہیں ۔
1381853