ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن میں شریک افراد نے ہاتھوں میں سرخ پرچم اٹھا رکھےتھے جن پر "لبیک یا زینب(ع)" کی عبارتیں درج تھیں ۔
شام کے مفتی اعظم احمد بدر الدین حسون نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران شام پر دشمنوں کی جانب سے مسلط کی گئی تین سالہ جنگ کے دوران بے مثال ثابت قدمی پر فوج ، صدر اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تکفیریوں کے مقابلے میں فوج کی مسلسل کامیابیوں پر عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : آج ۱۴۰۰ سال کے بعد بھی حضرت زینب (ع) کی یاد اپنی مکمل تر و تازگی کے ساتھ زندہ ہے جو شام کے دشمنوں کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ یہ ملک دشمن کے مقابل پر ہمیشہ سر بلند اور کامیاب و کامران باقی رہے گا ۔
1383834